آسمان پر آپ لوگوں نے ستاروں کی ایک ٹرین دیکھی ہوگی اب یہ ٹرین آپ بار بار دیکھیں گے اسکو سٹار لنک کہتے ہیں۔ یہ سٹار لنک ہزاروں سیٹلائٹس کا ایک برج ہے یہ سیٹلاٸٹس ایک سیدھی ٹرین بناتے ہیں۔یہ ایک لمبی ٹرین ہوتی ہے جس میں 54 سے زیادہ سیٹلاٸٹس ہوتی ہیں۔یہ سیٹلاٸٹس زمین سے 550 کلو میٹر کی دوری پر ہوتی ہیں۔یعنی اگر یہ خراب بھی ہوجائیں تو نیچے نہیں ائیں گی۔یہ سیٹلاٸٹ پوری دنیا کا احاطہ کرتی ہیں۔۔ یہ سٹار لنک سیٹلائٹس low مدار میں ہوتی ہیں۔اس سٹار لنک سیٹلاٸٹس کو ایلن ماسک کمپنی نے بنایا ہے۔۔ اس سیٹلائیٹس کے ذریعے انٹرنیٹ بہت تیز ہوجاۓ گی۔یہ پاکستان میں باقاعدہ رجسٹرڈ ہوا ہے۔ یعنی پاکستانی حکومت نے سٹار لنک سیٹلاٸٹس کی اجازت دے دی ہے۔
اسکے ذریعے آپ کو صحراؤں، سمندروں اور جنگلوں میں ہر جگہ تیزترین انٹرنيٹ مہیا ہوگی اور ایک سیکنڈ بھی اسکی رفتار میں کمی نہیں آٸے گی کچھ سال بعد سٹار لنک موبائل بھی مارکيٹ میں آٸیں گے۔اگر چہ ان کی قیمت باقی موبایلز سے زیادہ ہوگی، لیکن یہ ہر جگہ کام کرے گی۔۔۔ آپ زمین کے جس کھونے میں بھی ہوں گے۔۔۔ وہاں چوبیس 24 گھنٹے تیز ترین انٹرنيٹ آپ کو میسر ہوگی،، اس وقت آپ کے ہاتھ میں جس کمپنی کا موبائل ہے۔یہ بہت جلد ہر کٸی پر devalues ہوجاٸے گی، بالکل CD، DVD، ٹیپ ریکارڈ اور وی سی ار کی طرح،وہ موبائل Iphone کی طرح برینڈ بن کر آٸیں گے لیکن حیران ہونے والی بات یہ نہیں۔۔ بلکہ زیادہ حیران کن بات یہ ہے کہ ایک سٹار لنک ایلن ماسک مریخ کیلٸے بھی روانہ کرے گی۔۔ تاکہ 2050 تک مریخ پر اگر کوئی سٹی بن جاتی ہے، تو اس 'سٹار لنک سیٹلاٸٹس' کے ذریعے سے وہاں پر رہنے والوں کے لٸے انٹرنيٹ کی سہولت دستیاب رہے۔
یہ سٹار لنک سیٹلاٸٹس ایلن ماسک کی کمپنی "SPACEX" میں "design" کٸے جاتے ہیں۔۔۔ اور وہاں سے باقاعدہ اپریٹ کۓ جاتے ہیں۔ایلن ماسک کا کہنا ہے کہ اس سٹار لنک میں ہم تقریبا 42000 سیٹلائٹس لانچ کرنے والے ہیں جو پوری دنیا کو انٹرنيٹ فراہم کریں گے۔۔ یعنی آنے والے وقت میں آپ سے زیادہ لمبی سٹار لنک سیٹلاٸٹس ٹرین ہر روز دیکھ سکیں گے لیکن فی الحال چونکہ اس کو صرف 52 ممالک نے "allow" کردیا ہے۔ جن میں بعض "اپریشنل" بھی نہیں ہے کیوں کہ یہ ابھی ابتدائی مراحل میں ہے۔۔۔۔۔۔۔۔ اب تک تین ہزار کے قریب سیٹلاٸٹس لانچ کٸے جاچکے ہیں۔۔۔۔۔ جبکہ 39 ہزار سیٹلاٸٹ باقی ہیں۔۔۔۔ ان کو ہر دو تین ماہ بعد لانچ کرتے رہتے ہیں اور عموما ایسی ٹرینیں (سٹارلنک ) اس وقت نظر آتی ہیں۔ جب SPACEX کمپنی سٹارلنک والے سیٹلائیٹ کا کوئی نیا بیچ لانچ کردیتے ہیں۔ یہ سٹار لنک ہماری زندگی میں ایک انقلاب لانے والا ہے۔
اس ویب سائٹ پر جاکر آپ ملک اور اپنا شہر سیلیکٹ کریں تو آپ کو مکمل تفصیلات مل جائیں گیں کہ آپ کب کب سٹار لنک سیٹلائیٹس اپنے شہر کے اوپر سے گزرتا دیکھ سکتے ہیں !!
No comments:
Post a Comment