Monday, July 17, 2023

میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے پاسنگ مارکس 40 فی صد کر دیے گئے

آئندہ کیلئے ملک بھر میں میٹرک اور انٹر کا امتحانی شیڈول تبدیل ہو گیا ہے۔*

ملک بھر کے تعلیمی بورڈ کے چیئرمینز کے اجلاس میں میٹرک اور انٹر کے امتحانی شیڈول کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔*

آئی بی سی سی کے اجلاس کی صدرات چیئرمین میٹرک بورڈ اشرف علی شاہ نے کی، تعلیمی بورڈز کے چیئرمینز پر مشتمل کمیٹی انٹر بورڈ کوآرڈینیشن کمیشن کے اجلاس نے شیڈول تبدیلی کی منظوری دے دی۔*

نئے شیڈول کے مطابق ملک بھر میں میٹرک کے امتحانات اب مئی کی بجائے مارچ میں ہوں گے، جب کہ انٹر کے امتحانات میٹرک کے امتحانات کے بعد مارچ کے اختتام اور اپریل میں منعقد ہوں گے۔*

اجلاس نے گزشتہ اجلاس کے فیصلوں کی منظوری بھی دے دی ہے، *جس کے مطابق امتحانات میں پاسنگ نمبرز 33 فی صد کی بجائے اب 40 فی صد ہوں گے

( ہمارے جیسے نالائق جو 33 نمبر لیکر پاس ہوتے تھے وہ پھنس گئے )۔

میٹرک کی سطح پر تعلیم قرآن بھی لازمی ہوگی، اور انٹر بورڈ گیمز مقابلوں میں اب سے شطرنج بھی شامل ہو گی۔*

No comments:

Post a Comment