امریکی سائفر کی حقیقت کیا ہے؟
کچھ عرصہ پہلے ایک سنیئر بیوروکریٹ اعظم خان جو کہ سابق وزیراعظم عمران خان کا پرنسپل سیکٹریری بھی تھا کو گھر سے نامعلوم افراد نے اغوا کرلیا آج اس کے بارے میں خبر آئی ہے کہ اعظم خان نے یہ بیان دیا ہے کہ عمران خان نے 27 مارچ 2022 کو جو سائفر جلسے میں لہرایا تھا وہ جعلی تھا وہ سائفر یہاں سے ہی بنایا گیا تھا- لہذا عمران خان کا سازش والا بیانیہ غلط ثابت ہوگیا--
21 ویں صدی میں کچھ لوگ واقعی ہی اتنے ڈفرز ہوسکتے ہیں اس کا اندازہ مجھے بالکل بھی نہیں تھا- کیا صرف ایسا کہنے سے یہ بیانیہ بن جائے گا؟؟ کیا عمران خان کا بیانیہ اس سے پٹ جائے گا؟؟ نہیں- بات اتنی بھی سادہ یا معمولی نہیں ہے کہ آپ کے اتنا کہہ دینے سے یہ چیز ختم ہوجائے گی بلکہ اس چیز نے بہت سے سوال مزید کھڑے کردیئے ہیں--
سوال نمبر1 : اگر سائفر جھوٹا تھا تو قومی نیشنل سیکورٹی کونسل نے 2 دفعہ ( ایک دفعہ عمران خان کے دور میں اور دوسری امپورٹڈ حکومت کے دور میں) اس سائفر کو مداخلت کیوں کہا اور اس کے مندرجات کو درست کیوں کہا؟؟
سوال نمبر2: اگر سائفر جھوٹا تھا تو امریکی سفیر کو بلا کر ڈی مارش یعنی احتجاج کس چیز کا کیا گیا؟؟
سوال نمبر 3: جب اس سائفر کو قاضی فائز عیسی کی عدالت میں پیش کیا گیا تو اس نے اس کیس کو ناقابل سماعت کیوں قرار دیا؟؟ جھوٹا تھا تو کیس قابل سماعت قرار دیکر دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی کرتا-
سوال نمبر 4: آئیس پیار کے پرانے ترجمان بابر افتخار نے پریس کانفرنس میں کہا کہ ہم نے اس سائفر کی تحقیقات مکمل کروائی ہیں اور ہم تحقیقات کے بعد اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ سائفر میں سازش نہیں مداخلت ثابت ہوئی ہے- اگر کوئی پالشی گجنی کی اولاد نہ ہو تو اس کو یہ بیان زبانی یاد ہوگا-
سوال نمبر 5: اگر سائفر جعلی تھا تو اعظم خان کی آڈیو عمران خان کے ساتھ جو لیک کی گئی کیا وہ جھوٹی آڈیو تھی؟؟ اس آڈیو میں یہ اعتراف موجود ہے کہ سائفر آیا ہے اور اس کو سیکٹریری وزارات خارجہ کو بلا کر اس سے پڑھوا کر اس کے منٹس آف میٹنگ بنائے جایئں--
سوال نمبر 6: عمران خان پہلے دن سے کہتا رہا کہ اس پر جوڈیشل کمیشن بنادیں لیکن آپ نے کہا کہ ہم نے تحقیقات کروالی ہیں- اب آپ کے بقول اعظم خان نے اعتراف کرلیا ہے تو اب ہی چیف جسٹس آف پاکستان سپریم کورٹ کی سربراہی میں ایک جوڈیشل کمیشن بنادیں-تاکہ عمران خان کو مزید جھوٹا ثابت کیا جاسکے
کوئی پالشی، کوئی پٹواری، کوئی دانشوڑ میرے ان سوالوں کے جواب دینا چاہتا ہو تو آؤ میرا سینہ حاضر ہے--
تحریر ملنگ مروت
No comments:
Post a Comment