Saturday, July 15, 2023

ٹیچرز کے پسندیدہ ترین جملے

"ٹیچرز کے پسندیدہ ترین جملے " 😌

1۔ کیا میں فارسی بول رہی ہوں؟ جو سمجھ نہیں آ رہی۔ 
 2۔ تم لوگ یہاں پر صرف ماں باپ کا پیسہ ضائع کرنے آتے ہو۔
3۔ تم ہنس کیوں رہے ہو؟ ادھر آو مجھے بھی بتاو تا کہ میں بھی ہنس سکوں۔
4تمہارا کیا خیال ہے ، ٹیچرز پاگل ہیں جو تم لوگوں کو پڑھا رہے ہیں؟ 
5۔  کتاب دیکھو ، میری شکل کیا دیکھ رہے ہو؟ 
6۔ کھڑکی کے باہر کیا ہے اب؟   
7۔  زیادہ اوور سمارٹ بننے کی کوشش مت کیا کرو۔
8۔  اگر پڑھنا نہیں تو ادھر کیا لینے آتے ہو؟ 
* پچھلی کلاس آپ لوگوں سے ہزار درجے بہتر تھی۔ ( حالانکہ وہ بھی ایسی ہی تھی )
9۔ اگر باتیں ہی کرنی ہیں تو کلاس سے باہر چلے جاو،شاباش
10۔ تم ۔۔۔۔ میں تم سے بات کر رہی ہوں ، پیچھے مت دیکھو
11۔ دیکھتے ہیں تم پاس کیسے ہوتے ہو ۔۔۔
12. کاپی گھر رہ گٸ ھے تو تم سکول کیا کرنے آۓ ھو؟
13.ہوم ورک کرنا بھولتا ھے ، کھانا , کھانا تو نہیں بھولتے۔ 
14. پہلے آپ لوگ بول لیں ، میں بعد میں پڑھاوں گی ۔ 
15. مجھے باقی ٹیچرز کی طرح مت سمجھو ۔ 

🖋️ دلشاد حسین سنجرانی

No comments:

Post a Comment