Sunday, July 16, 2023

آصف علی زرداری

‏آصف زرداری خود صدر مملکت بیٹے کو وزیر اعظم بیٹی آصفہ کو وزیر اعلیٰ سندھ بنانے کے لئے دن رات سرگرداں،
 نواز شریف خود پانچویں بار وزیر اعظم بننے بیٹی مریم کو وزیر اعلیٰ پنجاب بنانے کے لیے متحرک،
 مولانا فضل الرحمان بیٹے کو وزیر اعلی صوبہ سرحد بنانے خود صدر پاکستان بننے کے لئے کوشاں،
 جب کہ اصل میں فی الحال وزارت عظمیٰ کا موسٹ فیورٹ امیدوار شہباز شریف ہے اور وہ اپنے ساتھ اپنے بیٹے حمزہ کو وزیر اعلیٰ پنجاب بنانا چاہتا ہے ۔۔۔۔۔۔ 
دبئی ملاقات و مذاکرات میں نواز شریف اور آصف زرداری یہی معاملات حل کرنا چاہ رہے تھے کہ کئی روز کی سر پھٹول کے بعد بھی اونٹ کسی کروٹ نہ بیٹھ سکا اور نواز شریف کی واپسی پھر غیر معینہ مدت تک ملتوی ہو گئی ، جب کہ بلاول جس نے بطور وزیر خارجہ زیادہ وقت دوسرے ملکوں میں ہی گزارا، آخری بار وزیر اعظم کے ائر فورس والے جہاز پر جاپان نکلا تھا پھر سیدھا  امریکا پہنچا اور اب تیسرا ہفتہ شروع ہونے کو آیا ، بہن آصفہ سمیت وہیں قیام پذیر ہے، 
کسی نے پوچھا کہ وہ بہن کو کس حیثیت سے جاپان لے کر گیا تو جواب آیا کہ جیسے قائد اعظم کے ساتھ فاطمہ جناح ہوا کرتی تھیں ۔۔۔۔۔۔۔ 
25 کروڑ زندہ لاشوں  کی قسمت مستقل کے فیصلے کیسے کیسے اور کہاں کہاں کرنے کی کوششیں ہو رہی پے؟ دیکھتے جائیے ۔۔۔۔۔۔
اب دیکھنا یہ ہے کہ اللہ کے ہاں کیا لکھا ہے ؟
اس کا انتظار کریں ۔🇵🇰🤲

No comments:

Post a Comment