پشاور: پی ٹی آئی کے 56 ارکان اسمبلی نے غیرقانونی چھاپوں، گرفتاریوں، ایف آئی آرز اور حراسانی کے واقعات کے خلاف تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے سابق ایم این ایز، ایم پی ایز اور سینیٹرز کو تفصیلی خط لکھا دیا ہے۔
ارکان اسمبلی نے چیف سیکریٹری، آئی جی پولیس، کمشنرز اور اضلاع کے پولیس افسران کو خط لکھا ہے جس میں 56 ارکان اسمبلی کے دستخط ہیں۔
خط میں کہا گیا ہے کہ نگراں حکومت کا کام صاف شفاف الیکشن کروانا ہے لیکن نگراں حکومت صرف پی ٹی آئی کو انتقام کا نشانہ بنا رہی ہے، نگراں حکومت کی انتقامی کاررائیوں سے آئندہ انتخابات مشکوک ہوں گے، آئندہ انتخابات صاف و شفاف نہیں رہیں گے۔
پی ٹی آئی ارکان نے خط میں لکھا کہ سرکاری افسران اور پولیس افسران سول سرونٹ ہیں، سپریم کورٹ کا فیصلہ بھی ہے کہ سول سرونٹ آئین و قانون پر عمل کے پابند ہیں۔
انہوں نے مزید لکھا کہ ہم معزز اور قانون پر عمل درآمد کرنے والے شہری ہیں لیکن ہمارے گھروں کی چادر و چار دیواری کا تقدس پامال کیا جا رہا ہے، ہمارے گھروں کی خواتین، بچے اور بزرگ خوف کا شکار ہو رہے ہیں۔ پولیس کی جانب سے ایسی کارروائیاں پختون روایات کے خلاف ہیں۔
No comments:
Post a Comment