This page contains current affairs articles and messages in urdu language including politics and science updates.
Saturday, July 15, 2023
جیلا چنے والا
آپ لاہور میں رہ رہے ہوں اور "جیلا چنے" کے بارے میں نا سن رکھا ہو،یہ تقریباً ناممکن ہے۔رہی سہی کسر یوٹیوبڑرز نے نکال دی، اور ہر جگہ جیلے کو ایک نشے کے طور پر اس طرح متعارف کروایا ہے کہ بندا چنوں کا شوقین نا بھی ہو تو وہ ضرور دل میں جیلا چنے ٹرائی کرنے کی خواہش کرنے لگتا ہے۔پچھلے کافی دنوں سے جیلے کے ان جادوئی ذائقوں سے لطف اٹھانے کے لیے دل مچل رہا تھا۔بالآخر کل صبح جیلے کو تلاش کرتے کرتے "جیلا فوڈ پوائنٹ" پہنچ ہی گئے۔عام طور پر ویڈیوز میں جیلا کے چنوں بارے ایسا تاثر ملتا ہے کہ بھئی وہاں سے کھانا حاصل کرنا بھی ایک اچھا خاصہ مشکل کام ہوتا ہے۔پہلی مایوسی تو جیلے کو "کلیاں کلیاں" ویکھ کر ہوئی،جس میں جیلے کی ڈھیلی ڈھالی سروس اور بیٹھنے کے لیے تنگ سی جگہ نے اچھا خاصہ اضافہ کیا۔خیر بحرحال جیلے کی ہَٹی سے دو الگ الگ قسم کے چنے منگوائے تاکہ ایک ہی ٹکٹ میں "جیلا ایک نشہ ہے،جو کہ حلال ہے" کو محسوس کیا جا سکے۔مگر شاید آج ایک نامعقول سا دن ہی تھا۔جیلا چنے نوش جاں فرماتے ہوئے میں نے ہر طرح سے اپنے آپ کو یقین دلانے کی کوشش کی کہ یاررر یہ کوئی عام چنے نہیں بلکہ جیلا لاہوری کے مشہور ترین چنے ہیں۔مگر یار سچ کہوں تو میں اپنے آپکو یہ باور کروانے میں مکمل طور پر ناکام رہا ہوں۔مجھے جیلا کے چنے ایک اوسط درجے کے ریڑھی چنوں سے کہیں کم لذیز لگے ہیں۔بالکل ایسی ہی رائے ساتھ آئے دوستوں کی تھی۔جیلے سے مایوس لوٹنے کے بعد میں اس نتیجے پر پہنچا ہوں کہ واقعی آج کل کسی بھی برانڈ کی کامیابی کا انحصار معیار کم،جبکہ 'ایڈورٹائزمنٹ' پر ذیادہ ہے۔آپ چند لاکھ یوٹیوبڑرز پر خرچ کر کے اپنے برینڈ کو دنیا کا انوکھا ترین برینڈ بنا کر پیش کر سکتے ہیں۔اگر آپ بھی جیلے کے پاس کسی ایسے جادوئی قسم کے ذائقوں کی تلاش میں جانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔۔۔۔۔تو میں تجویز کروں گا کہ ایک بار ضرور جائیں، تاکہ آپ دوبارہ سوشل میڈیا پر جیلے صاحب کے حلال نشے کے بارے میں دس دس منٹ کی ویڈیوز دیکھنے سے مستقل چھٹکارا پا سکیں۔میری طرف سے جیلا کو بمشکل 45/100 نمبر ہی دیے گئے ہیں۔
Labels:
خوراک و کھانے
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment