Friday, July 14, 2023

تاریخ بتاتی ہے ٹیپو سلطان کی ریاست میں

تاریخ بتاتی ہے ٹیپو سلطان کی ریاست میں
1) صوبیدار کا عہدہ گورنر کا عہدہ ہوتا تھا، انگریز نے ایک لفٹینٹ کے ماتحت عہدے کو صوبیدار کا نام دے دیا۔ 
2) سلطان ٹیپو کے وزیر خوراک کے منصب کو خانِ ساماں کہا جاتا تھا انگریزوں نے اپنے باورچی کو خانساماں کہنا شروع کر دیا۔
3) ٹیپو سلطان نے سلطنت عثمانیہ کے خلیفہ سے مدد چاہی تھی، انگریزوں نے حجام کا نام خلیفہ رکھ دیا۔ 
4) ٹیپو کے دربار میں پگڑی کو عزت اور فضیلت کی علامت سمجھا جاتا تھا انگریز نے نوکروں اور غلاموں کو پگڑی پہنا دی۔ 
5) ٹیپو سلطان کی دور میں جمعدار ایک بہت بڑے پولیس افسر کے عہدہ کا نام تھا انگریوں نے خاکروب کو جمعدار کا نام دے دیا۔ 
6) بادشاہ یا سلطان کے دو بڑے معتمد اور اعلیٰ وزیر ، بادشاہ کے دائیں اور بائیں بیٹھتے تھے تو ان کی قربت اور سمت کی وجہ سے اور فارسی میں چپ (بائیں) اور راس (دائیں) کی نسبت سے "چپراسی" کہلاتے تھے
۔اتنے معزز عہدوں کے نام کو ذلیل کرنے کے لئے Peon کو چپراسی کا نام دے دیا گیا۔ 
ہماری فرمانبرداری دیکھئیے ہم آج تک نفرت اور تذلیل کی اس میراث کو گلے سے لگائے پھر رہے ہیں۔

No comments:

Post a Comment