*ففتھ جنریشن ﻭﺍﺭ کا بہت سنتے ہیں پر یہ ہے کیا بلا؟*
*ﺳﺐ سے پہلے ٹارگٹ کردہ ملک کی عمارت ﺟﻦ ﻧﻈﺮیات ﺍﻭﺭ ﻋﻘﺎﺋﺪ پر ﮐﮭﮍﯼ ہوتی ﮨﮯ ﺍنہی بنیادوں ﮐﮯ ﻣﺘﻌﻠﻖ ملک ﮐﮯ ﺑﺎشندوں کے ذہنوں میں شکوک و شبہات ڈالے جاتے ہیں
*ﺟﺲ ملک کو ٹارگٹ کیا ﺟﺎﺗﺎ ﮨﮯ ﻭہاں کی فوج سے ﻋﻮﺍﻡ کو بدظن و بدگماں کر دیا ﺟﺎﺗﺎ ﮨﮯ ﺍﻭﺭ ﻓﻮﺝ ﺍﻭﺭ ﻋﻮﺍﻡ ﮐﮯ ﺩﺭمیان دوریاں بڑهائی جاتی ﮨﯿﮟ
*لسانی، فرقہ وارانہ اور مذہبی بنیادوں پر عوام کو تقسیم کر کے لڑایا جاتا ہے
* پراکسیز کے زریعے ﻋﻮﺍﻡ کا خون بہایا جاتا ہے، معیشت کمزور کی جاتی ہے، ﻣﺎیوسی پهیلائی جاتی ﮨﮯ ﺍﻭﺭ غیر ﻣﺤﻔﻮﻅ ہونے کا احساس دلایا ﺟﺎﺗﺎ ﮨﮯ
*عالمی سطح کی سیاست میں ٹارگٹڈ ملک کیخلاف محاذ گرم کیا جاتا ہے
*ﺩﺷﻤﻦ ﺑﻈﺎہر ﻧﻈﺮ نہیں آتا ﺍﻭﺭ ﺟﻮ ﺩکهائی دے وہ بهی اکثر ﺩﻭﺳﺖ ﮐﮯ ﺟﺎمے میں ہوﺗﺎ ﮨﮯ
ﺩﺷﻤﻦ ﺟﺐ ﯾﮧ ﻣﻘﺼﺪ ﺣﺎﺻﻞ ﮐرنے میں کامیابی حاصل کرلیتا ﮨﮯ ﺗﻮ ﺍﺱ ﮐﮯ ﺑﻌﺪ ﻭﮦ ﺑﺮﺍﮦ ﺭﺍﺳﺖ ﺍﺱ ملک پر حملہ ﺁﻭﺭ ﮨﻭﺟﺎﺗﺎ ﮨﮯ
چونکہ ﻓﻮﺝ ﺍﻭﺭ ﻋﻮﺍﻡ ایک دوسرے سے کٹے ہوئے ہوتے ہیں تو ﻓﻮﺝ ﮐﻭ ﻋﻮﺍﻡ سے ﻃﺎﻗﺖ نہیں ملتی ﺍﻭﺭ ﻋﻮﺍﻡ بهی شکوﮎ، ﺑﺪگمانیوں اور آپس میں نفرتوں سے بهرﮮ ﮨﻭﮐﺭ کسی ﺟﺬبے ﺍﻭﺭ ﻧﻈﺮﯾﮯ ﮐﯽ بنیاد ﭘﺭ ﻣﺰﺍحمت کے قابل نہیں رہتے اور یوں وہ ملک ﺩﺷﻤﻦ کیلئے ﺍﯾﮏ ترنوالہ ﺛﺎﺑﺖ ﮨﻭﺟﺎﺗﺎ ﮨﮯ
ﺳﻮﺷﻞ میڈیا ففتھ جنریشن ﻭﺍﺭ فیر کا ایک اہم میدان ﮨﮯ-
اس جنگ کا 70 فیصد سوشل میڈیا پر لڑی جاتی ہے۔
یہاں ﮐﯽ خاموشی ٹینکوں ﺍﻭﺭ جیٹ جہازوں ﮐﯽ گن گرج سے زیادہ تباہ کن ہے- پروپیگنڈے کے اس میدان میں زخمی ہونے والوں کو زخموں کا احساس بهی نہیں ہوتا.. خون بہہ بہہ کر گر جاتے ہیں اور اٹهنے کی سکت بهی نہیں رکهتے

ففتھ جنریشن کی ﯾﮧ جنگ پاکستاﻥ کیخلاﻑ بهی عروج پر ہے-
ﺁﭖ ﺩیکهتے ﮨﯿﮟ ﮐﮧ کس ﻃﺮﺡ ﻧﻈﺮﯾﮧ پاکستان ﺍﻭﺭ ہمارے ﺩﻭﺳﺮﮮ اسلامی ﻋﻘﺎﺋﺪ ﮐﻭ ﻓﺮﺳﻮﺩﮦ ٹهہرانے کیلئے کوششیں ہو ﺭﮨﯽ ﮨﯿﮟ، کس طرح قوم پرستی اور فرقہ واریت کی آگ لگانے کی سازشیں کی جاتی ہیں، کس انداز میں دہشتگرد گروپوں کو بیرونی امداد ملتی ہے، کیسے افواج پاکستان کیخلاف بیرونی اور اندرونی دشمنوں کی طرف سے مہما چلائی جا رہی اور کس طریقے سے عالمی سطح پر پاکستان کو بدنام کیا جارہا ہے اور گرے و بلیک لسٹوں کی باتیں کی جاتی ہیں..

پاکستان میں ﺳﻮﺷﻞ میڈیا پر ایسے لوگ بهی موجود ہیں ﺟﻮ اپنے ٹوٹے پهوٹے ﻣﻮﺑﺎﺋﻠﻮﮞ اور کی بورڈز سے پاکستان کی جنگ لڑ ﺭﮨﮯ ﮨﯿﮟ ﺍﻭﺭ ﺩﺷﻤﻦ ﮐﮯ ﺩﺍﻧﺖ ﮐﭩﮯ ﺍﻭﺭ ﺳﺮ ﭘﮭﭩﮯ کر ﺭﮨﮯ ﮨﯿﮟ-
ﺍیسے سپاہیوں ﮐﻭ اگر ریاستی سرپرستی میں لے کر ﺍﻥ ﮐﮯ جذبے اور مہارت کو منظم انداز میں استعمال کیا جائے تو 5th جنریشن ﻭﺍﺭ کے اس محاذ پر دشمن کی عبرتانک شکست یقینی ہے۔
تحریر: میر محسن الدین
یہ آرٹیکل میں نے دسمبر 2107 میں لکھا تھا۔
پھر سے اس لئے لگایا کہ نیکٹا (نیشنل کاونٹر ٹیررازم اتھارٹی) نے اب تجویز دی ہے کہ ایک "ئجاز" کے نام سے ایک سائبر فورس بنائی جائے جو آئن لائن سوشل میڈیا پر پاکستان کا بیانیہ ڈالے۔
پھر سے اس لئے لگایا کہ نیکٹا (نیشنل کاونٹر ٹیررازم اتھارٹی) نے اب تجویز دی ہے کہ ایک "ئجاز" کے نام سے ایک سائبر فورس بنائی جائے جو آئن لائن سوشل میڈیا پر پاکستان کا بیانیہ ڈالے۔
دیر آید درست آید، خوشی ہے کہ اس مطالبے یا تجویز پر عمل کی ضرورت محسوس کی گئی پر فکر کی بات اب یہ ہے کہ یہاں بھی کہیں روایتی ڈگریوں کا جمگٹا لگا کر اس فورس کا ستیاناس ہی نہ کردیا جائے۔
اگر کارکردگی چاہئے تو پھر ڈگریوں کی بنیاد پر نہیں، سوشل میڈیا سے ان پٹریاٹس جنگجووں کو فورس کیلئے چنا جائے جو سالوں سے دشمن کے ساتھ اس میدان میں نبرد آزما ہیں اور سوشل میڈیا پر اس جنگ کا وسیع عملی تجربہ بھی رکھتے ہیں!!
No comments:
Post a Comment