#پولیس #ریفارمز
آج پاکستان میں شاید ہی کوئی طبقہ ایسا ہوگا جو پولیس کے خلاف بیان بازی یا پولیس ریفارمز پر بات نہ کررہا ہو ۔
سب سے پہلی بات پولیس ریفارمز ان مہزب ممالک کے لیے ہوتے ہیں جن کی عوام باوقار مہزب اور قانون کو ماننے والی ہوتی ہیں۔
جبکہ ہمارے ہاں الٹی گنگا بہہ رہی ہے ۔
ہمارے ہاں پولیس کو بھاری رشوت دے کر اور مک مکا کرنے والے بھی پولیس ریفارمز کی بات کررہے ہیں🤔
ہمارے ملک میں دودھ کے نام پر پاوڈر اور اشیائے خوردونوش میں ملاوٹ کرکے عوام کی صحت سے کھیلنے والے بھی پولیس ریفارمز کی بات کررہے ہیں😢
ہمارے ملک کے وہ ڈاکٹرز حضرات جو فارماسوٹیکل کمپنیز کے ساتھ
ملکر بھاری کمیشن،عمرے ،حج اور یورپ کے ٹورز کے بدلے میں گھٹیا میڈیسن پرچی پر لکھتے ہیں اور کمیشن کے بدلے گھٹیا ترین لیبارٹری سے ٹیسٹ کروا کے انسانی زندگیوں سے کھیلنے والے وہ بھی پولیس ریفارمز کی بات کررہے ہیں۔😢
ہمارے ملک کا سب سے بڑا وکیل مافیا جو سائلین سے فیس لینے کے باوجود اپنے کلائنٹ کو تاریخ پر تاریخ دلوا کر زلیل وخوار کرتا ہے اور اکثر وبیشتر دونوں پارٹیوں سے مک مکا کرکے پیسے بٹورتا ہے ،وہ بھی پولیس کی کارکردگی پر سوال اٹھا رہا ہے اور پولیس ریفارمز کی بات کررہا ہے🤔
سرکاری اسپتالوں میں گورنمنٹ کی طرف سے دی گئ ادویات بیچنے والے اسٹور کیپر اور حرام کمائی پر پلنے والا عملہ بھی پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان اٹھا کے پولیس ریفارمز کی بات کررہا ہے۔😥
زچہ بچہ دونوں صحت مند ہیں اور بچہ نارمل ڈلیوری سے پیدا ہورہا ہے اس کے باوجود عورت کا پیٹ پھاڑ کے پیسہ بٹورنے والی گائناکالوحسٹ بھی پولیس کی کارکردگی پر افسردہ ہے اور پولیس ریفارمز کی بات کررہی ہے🤔
کسی سرکاری ادارے میں چلے جائیں آپ کو متعلقہ افسران یا ان کے ماتحت میں سے اکثر کو غائب پائیں گے مگر افسوس ایسے ہڈحرام سرکاری ملازمین بھی صرف پولیس کو کوسیں گے اور پولیس ریفارمز کی بات کریں گے ۔🤔
اپنے علاقے کے مانے ہوئے غنڈے موالی،بدمعاش جاگیردار ،وڈیرے ،لٹیرے کو ووٹ دیکر اسمبلیوں تک پہنچائیں گے
اور رونا روئیں گے پولیس ریفارمز کا 🤔
ناقص میڑیل سے سڑکیں ،پل عمارتیں بنانے والا ٹھیکدار اور بھاری کمیشن کے عوض اس کو ٹھیکے لے کے دینے والا اور اس کے بعد ان منصوبوں کو پاس کرنے والے حرام خور راشی افسران سب ملکر پولیس گردی پر بحث کریں گے اور مسائل کا حل پولیس ریفارمز میں ڈھونڈیں گے🤔
روڈ پر اپنی لائن میں چلنے کی بجائے روڈ کو اپنے باپ کی ملکیت سمجھ کے گاڑیاں گھمانے والے کا اگر ٹریفک چالان ہوجائے تو 500کا چالان بھرنے کی بجائے 10 جگہ فون گھما کے چالان سے بچنے کی کوشش کرے گا ،مگر افسوس ایسے لوگ بھی ٹریفک وارڈن کو کوسیں گے اور تبصرہ پولیس ریفارمز پر کریں گے🤔
سرکاری اسپتالوں میں دکھی انسانوں کیساتھ بے دلی اور بداخلاقی سے پیش آنے والے ڈاکٹرز صاحبان اپنے پرائیوٹ کلینک میں زبردستی کی مسکراہٹ لبوں پر سجا کے اپنی کمائی حرام کرنے والے بھی پولیس ریفارمز پر بات کرتے ہوئے نظر آئیں گے۔🤔
خود ساختہ مہنگائی کرنے والا اور اپنے رزق کو حرام کرنے والا تاجر بھی ہر مشکل اور مصیبت کا زمہ دار پولیس کو ٹھہرائے گا اور پولیس ریفارمز پر بات کرے گا 🤔
مدارس میں قرآن اور دین پڑھانے کی بجائے بچوں کو متعصب فرقہ پرست بنانے والا نیم ملا بھی ہر معاملے کا زمہ دار پولیس کو ٹھہرائے گا اور پولیس ریفارمز پر دوسرے ممالک کی مثالیں دے گا🤔
اس تحریر میں صرف چند لوگوں کو موضوع بحث بنایا گیا ہے
لیکن حقیقت میں ہمارے معاشرے کا پورے کا پورا سسٹم ہی زنگ آلود ،بوسیدہ اور بدبو دار ہے جس کی سڑاند اور مضر اثرات سے پورے پاکستان کا ہر ادارہ تباہ و برباد ہوچکا ہے ۔
جب تک ہم اپنے آپ کو نہیں بدلیں گے تب تک دنیا کی بہترین پولیس کے بہترین نظام کو بھی نافز کردیں کچھ تبدیل نہیں ہوگا
ہمارے بیمار معاشرے کا سب سے بڑا المیہ ہی یہی ہے کہ ہم خود کو بدلنے کو تیار نہیں اور تبدیلی دوسروں سے مانگ رہے ہیں😥😥
پس تحریر (اس پوسٹ میں ان مافیاز اور گروہوں کا زکر ہے جو بے ایمانی کی آخری حدوں کو چھو رہے ہیں اور جن کی وجہ سے ادارے بدنام ہیں باقی ایسے تمام افراد جو اپنا کام نیک نیتی اور ایمانداری سے کرتے ہیں وہ ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں اور پاکستان کا فخر ہیں اگرچہ ایسے لوگ تعداد میں بہت ہی کم ہیں)
No comments:
Post a Comment