Thursday, September 12, 2019

مجھے پولیس میں سروس کرتے ہوئے 14 سال بیت چکے ہیں۔ میں آج آپ کو خدا کو حاضر و ناظر جان کے کچھ حقائق بتانے جا رہا ہوں

To whom it may concern 😊 poor graduates having sick mentality 😉
مجھے پولیس میں سروس کرتے ہوئے 14 سال بیت چکے ہیں۔ میں آج آپ کو خدا کو حاضر و ناظر جان کے کچھ حقائق بتانے جا رہا ہوں۔ ان 14 سالوں میں میری جان پہچان والی اور غیر جان پہچان والی عوام نے اپروچ کر کے مجھ سے آج تک لاتعداد جائز ناجائز سفارشیں اور ڈیمانڈیں کیں ہیں لیکن الحمداللّٰہ میں نے کبھی ضمیر کی آواز کیخلاف کسی کا ناجائز کام نہیں کیا اور نہ ہی کرونگا۔

جب تک عوام خود کا قبلہ درست نہیں کریگی تب تک تا قیامت تبدیلی نہیں آئیگی۔ پولیس کو درست کرنے کیلئے ضروری ہے کہ ہماری عوام اپنے گریبان میں جھانکتے ہوئے پہلے اپنے کرتوتوں پہ نظرثانی کرے اور پھر پولیس سے بہتری کی امید رکھے۔

پولیس کو سخت برا سمجھنے والی نیک صفت عوام کی طرف سے مجھ سے آج تک ذیل سفارشات اور ڈیمانڈیں کی گئیں۔ اور ایسی سفارشیں ہماری عوام تقریباً ہر پولیس افسر کو اپروچ کر کے کرتی ہے۔

ہمارے فلاں عزیز نے شغل میں دو گھونٹ شراب پی تھی پولیس نے ناجائز پکڑ رکھا ہے ہماری جان چھڑوائیں۔

میرے فلاں جاننے والے سے چرس والا سگریٹ نکلا ہے پولیس نے ناجائز پکڑ رکھا ہےلے دے کے جان چھڑوا دیں۔

فلاں بندے سے پانچ سال پہلے کا تین لاکھ روپیہ لینا ہے۔ اسے پکڑ کے چھتر بھی مارنے ہیں اور پیسے بھی نکلوانے ہیں جس میں سے پچاس ہزار روپیہ آپ کا

فلاں بندہ ہمارے مقدمہ میں اشتہاری ہے آپ کو اتنے لاکھ دیتے ہی۔ اسے پھڑکا دیں۔

پولیس نے ناجائز روکا ہوا ہے اور چالان کر رہی ہے۔ کاپی گھر رکھ آیا ہوں سفارش کریں۔

 مجھے اپنی گاڑی پر پنجاب پولیس لکھوانا ہے اور نیلی بتی لگانی ہےجب پولیس روکے گی تو بتا دینگے آپکی گاڑی ہے۔

فلاں بندے کیساتھ اپنی لگتی ہے اتنے پیسے دونگا اسے چھتر مارنے ہیں۔

ہوٹل میں اپنی گرل فرینڈ کیساتھ ڈیٹ مارنی ہے کسی ایسے ہوٹل میں کمرہ بُک کروا دیں جہاں پولیس چھاپہ نہ مارتی ہو۔

آپ اسلحہ پکڑتے ہیں ایک ناجائز پسٹل اور گولیاں ہمیں بھی لا دیں۔

آپ شراب پکڑتے ہیں ہمیں بھی چُسکی لگانے کیلئے ولایتی شراب لا دیں۔

آپ چرس پکڑتے ہیں ہمیں انجوائے کرنے کیلئے مال لا دیں۔

آپ چوری کے موبائل پکڑتے ہیں ہمیں بھی چوری کا ایک موبائل لا دیں۔

آپ چوری کے موٹر سائیکل پکڑتے ہیں۔ ایک موٹر سائیکل ہمیں بھی لا دیں۔ 

ہمارا چھوٹا بچہ ویسے ہی چھت پر چڑھا ہوا تھا پولیس نے پتنگ بازی میں ناجائز پکڑ لیا ہے جان چھڑوائیں۔

آپ پتنگ بازی کیخلاف چھاپے مارتے ہیں ہمیں بھی تھانے سے پتنگ اور ڈور لا دیں۔

آپ آتش بازی کیخلاف چھاپے مارتے ہیں ہمیں بھی شب رات پر چلانے کیلئے پٹاخے لا دیں۔

ہماری فیملی میں شادی ہے مہندی پہ آپ نے سپیشل آنا ہے۔ بس تھوڑا سا ساونڈ سسٹم اور ناچ گانا ہوگا پولیس آ کے ناجائز تنگ نہ کرے۔(حالانکہ کنجریوں۔ خسروں۔ اور شرابوں کا پلان ہوتا ہے)

فلاں اپنا دشمن ہے اس پہ رعب ڈالنا ہے آپ نے وردی میں پولیس ڈالہ کیساتھ آنا ہے۔

یہ تو چند موٹی موٹی سفارشیں تھیں۔ اور یہ سفارشوں کا سلسلہ آج تک جاری ہے۔ میری اس تحریر سے نہ عوام انکار کر سکتی ہے اور نہ ہی پولیس۔
 تب عوام کی غیرت کدھر جاتی ہے جب اپنے ناجائز کاموں کیلئے پولیس کو اپروچ کرتی ہے۔ پیاری عوام پہلے خود کے کرتوت بدلو تب آپ کو انشاءاللّٰہ پولیس بھی بدلی ہوئی ملے گی ورنہ ایسی عوام کیلئے پولیس نیو یارک جیسی تھوڑی رہی۔

Credit
عاطف مُغل

No comments:

Post a Comment