Sunday, January 5, 2020

بچوں کو نصیحت اس وقت کریں جب بچے Receptive Mood میں ھوں۔اردو پیغام Urdu Pegham


بچوں کو نصیحت اس وقت کریں جب بچے 
Receptive Mood میں ھوں۔


4 اوقات ایسے ہیں جب بچہ receptive mode میں ھوتا ھے، اس وقت آپ بچے کو جو بھی نصیحت کریں گے وہ بچے کے دل میں اتر جائے گی۔



(1)۔ جب بچہ رات کو سونے لگے اس وقت بچہ learning mood میں ھوتا ھے اسلیے اس وقت بچے کہتے ھیں ہمیں کوئ کہانی سنائیں، مائیں بچوں کو بلی چوہوں کی کہانیاں سنا دیتی ھیں، پھر بچوں میں بلی چوہوں والی حرکتیں آتی ھیں، اس وقت بچے کو نبیوں اور اور نیک لوگوں کے واقعات سنانے چاہیےجس میں اچھی نصیحتیں ہوں، تاکہ آپ کا بچہ بھی نیک بنے۔



(2)۔ جب بچہ آپکے ساتھ گاڑی میں بیٹھا ھو۔ اس وقت بھی بچہ learning mode میں ہوتا ہے، اس لیےاس وقت بچہ پوچھ رھا ھوتا ھے ابو یہ کیا ھے وہ کیسے، اس وقت ہم ڈانٹ ڈپٹ کر کے بچے کو چپ کروا دیتے ھیں وہ بہت قیمتی وقت ھوتا ھے، اس وقت بچےسے اچھی باتیں کریں اور اچھی نصیحتیں کریں وہ آپ کی باتوں پر توجہ دے گا اور آپ کی باتوں پر عمل کرے گا۔

Note**:
To Support
ویب سائٹ وزٹ کا شکریہ!
ساتھ ہی اس  ویب سائیٹ کی دائیں طرف سے
کےبٹن دبا دیں۔ اور اپنی ای میل بھی درج کر دیں۔
شکریہ!
دعا گو۔ایڈمن
Note**:
To Support
Click LIKE and FOLLOW this website post.
And Subscribe
By Eentering your email if this post is helpful. Thanks!
Please Likeshare and comment for Support


(3)۔ جب بچہ کھانے پہ بیٹھے اس وقت بھی بچہ learning mode ھوتا ھے، اسوقت بھی آپ نصیحت کر سکتے ھیں۔



(4)۔ جب بچہ بیمار اس وقت بھی بچہ learning mood میں ھوتا ھے اس وقت آپ جو بھی نصیحت کریں گے وہ بچہ کے دل میں نقش ھو جائے گی، آپ نے بچوں کو جو بھی نصیحتیں کرنی ھوں ان اوقات میں کریں، بچے ضرور آپکی نصیحتوں پر عمل کریں گے، بے وقت بچے کو کبھی نصیحت نہ کریں کیونکہ کہ بچے کبھی کھیلنے یا کسی اور موڈ میں ھوتے ھیں ھم بچوں کو نصیحتیں کرنا شروع کر دیتے ہیں، اس سے بچہ کھچنا شروع ھو جاتا ھے اور آپ کی باتوں کو اہمیت نہیں دیتا، اسی وجہ سے بچہ نافرمانی کرتا ھے ھم پھر اسکو مار پیٹ کر تے ہیں اور زیادہ اپنا باغی بنا دیتے ھیں، پھر لوگ کہتے مولانا دعا کرو ھمارے فرمابردار ھو جائیں۔





No comments:

Post a Comment