Sunday, January 26, 2020

اگر گاڑی کا ٹائر تیز رفتاری میں پھٹ جائے یا پنکچر ہو جائے تو کیا کیا جائے| Urdu Pegham 786| اردو پیغام


*اگر گاڑی کا ٹائر تیز رفتاری میں پھٹ جائے یا پنکچر ہو جائے تو کیا کیا جائے*.....  #ڈرائیور حضرات ضرور پڑھیں گزارش ہے.....
 

کچھ عرصہ قبل ہمارے سابقہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل خالد شمیم وائن ایک حادثے میں جاں بحق ہوگئے تھے۔ وجہ تیز رفتاری میں ٹائر پھٹنا بنی۔ گاڑی بم پروف تھی مگر پھر بھی قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا۔

مجھے یہ بات واضح کرنی ہے کہ ایسی صورت میں اگر ڈرائیور اپنے اوسان بحال رکھے تو بہت بڑے حادثے سے بچا جا سکتا ہے۔
اسکے لئے چھ سادہ سے سٹیپس ہیں جس سے دو منٹ کے اندر اندر گاڑی کو محفوظ حالت میں روکا جا سکتا ہے۔

1۔ ٹائر پھٹنے پر گھبرائیے نہیں اور خود کو فوری طور پر چوکس کریں اور اعصاب کو نارمل کریں اور اعتماد کے ساتھ اس سیچوایشن کو سنبھالیں۔ کیونکہ اس وقت آپکی گاڑی بے قابو ہو رہی ہوگی تو آپکا قابو میں رہنا لازمی ہے۔ سب کچھ آپکے کنٹرول میں ہے اور اب آپ نے گاڑی کو بھی قابو کرنا ہے۔

۔2 سٹیرنگ وھیل کو مضبوطی سے دونوں ہاتھوں سے پکڑ لیں۔ کسی بھی قسم کے کٹ مارنے یا موڑنے کی کوشش نہ کریں۔( اگر ممکن ہو تو ہیزرڈ لائیٹ کا بٹن دبا دیں۔ مگر ضروری نہیں ہے) اپنے شیشوں کی مدد سے پیچھے کی ٹریفک پر توجہ مرکوز کریں اور سڑک پر دھیان رکھیں۔ گاڑی کی حرکت کو محسوس کریں کہ وہ کس جانب پل کر رہی ہے یا کھنچ رہی ہے۔ جس طرف کا ٹائر پھٹا ہے گاڑی اسی طرف کو مڑے گی یا کھنچے گی۔ لہذا آپکی سٹیرنگ پر گرفت مضبوط ترین ہونی چاہیئے۔ 

3۔ دھیرے دھیرے ایکسلریٹر سے پاوں ہٹائیں اور کبھی بھی بریک نہ لگائیں ۔۔ بریک نہیں لگانی! کیونکہ 95 فیصد امکان ہے کہ جونہی آپ بریک لگائیں گے گاڑی الٹ جائے گی۔ گاڑی کی سپیڈ خود کم ہوتی جائے گی اور آپ کو اس وقت یہ خیال رکھنا ہوگا کہ سڑک پر موجود دیگر گاڑیوں سے خود کو کیسے بچانا ہے۔( رم کے نقصان پر توجہ نہ دیں کیونکہ آپ کی جان قیمتی ہے رم نہیں)۔

4۔  اپنے سٹیرنگ کو قابو میں رکھیں مضبوطی کے ساتھ اور نظر اور توجہ سڑک پر رکھیں۔

5۔ اس وقت تک آپکی سپیڈ اوریجنل سپیڈ کے تناسب سے کافی کم ہو کر لگ بھگ 60 کلومیٹر تک آ پہنچے گی۔ یہ وقت ہے جب آپ آہستہ آہستہ بریک لگا سکتے ہیں مگر یک دم نہیں ۔۔ مقصد ہے سپیڈ کو کم کرنا نہ کہ روکنا۔ اب آپ گاڑی کو سڑک کے کنارے کی طرف لے جانے کی پوزیشن میں ہیں اور اشارہ بھی دے دیں تاکہ پیچھے سے آنے والی گاڑیوں کو آپ کی حرکت کا اندازہ ہو سکے۔ گاڑی کو اپنے بائیں جانب لے جا کر روکنے کیلئے تیار ہو جائیں۔

6۔ اب آپ بالآخر محفوظ ہیں اور گاڑی کو روک سکتے ہیں۔ گاڑی کو روکیں اور انجن بند کر دیں۔ ہیزرڈ لائٹ جلا دیں۔ اور اتر کر گاڑی کے پھٹے ہوئے ٹائر کا جائزہ لیں۔ کئی بار رگڑ لگنے سے ٹائر کو آگ بھی لگ سکتی ہے۔ اگر ایسا ہے تو سب مسافروں کو گاڑی سے اتار دیں اور اگر آپ کے پاس آگ بجھانے کا آلہ ہے تو فوری طور پر اس کی مدد سے آگ بجھائیں۔ ورنہ پانی یا مٹی سے بھی یہ کام کیا جا سکتا ہے۔ اگر کسی وجہ سے آگ بجھانا ممکن نہ ہو تو گاڑی سے دور ہٹ جائیں اور کسی بھی دوسری گاڑی سے مدد طلب کریں کہ شاید آگ بجھانے کا آلہ مل جائے۔ پینک یا خوف زدہ نہ ہوں کیونکہ ابھی ابھی آپ نے اپنی اور اپنے ساتھیوں کی جان بچا لی ہے۔ اگر آگ نہیں لگی تو گاڑی اور ٹائر کو ٹھنڈا ہونے دیں اور پھر ٹائر بدلیں۔

آخری بات ۔ یاد رکھیں کہ ڈرائیور کا تجربہ کار ہونا اور مضبوط اعصاب کا ہونا لازمی ہے۔ اناڑی ڈرائیور ہمیشہ خوف زدہ ہو کر بریک لگاتے ہیں اور گاڑی الٹ جاتی ہے جس سے جانی نقصان کا اندیشہ ہے۔ یہ بات یاد رکھیں کہ ایسے موقع پر گاڑی میں موجود سب لوگ ڈرے ہوئے ہونگے۔ کسی کی مت سنیں اور صرف سڑک پر اور گاڑی پر توجہ مرکوز رکھیں۔۔کیوں کہ ڈرائیور آپ ہیں وہ نہیں ۔

ہو سکتا ہے آپ کےاس انفارمیشن کو share کرنےکی وجہ سے کئی قیمتی جانیں بچ جائیں۔
اللہ پاک ہمیں اپنی حفظ و امان میں رکھیں اور کسی بھی قسم کے حادثے سے محفوظ رکھیں۔ آمین۔

نوٹ : گاڑی کے ٹائروں پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرنا تھوڑے سے بھی کمزور ہو جائیں تو فوری طور پر بدل دیں۔ آپ کی جان قیمتی ہے۔ ٹائر تو گھستے ہیں، سو بدلنے تو پڑتے ہیں ۔۔ !


Note**:To Support
Click LIKE and FOLLOW this website post.
And Subscribe By Entering your email if this post is helpful. Thanks!
Please Likeshare and comment  Support
Follow on Twitter. https://twitter.com/atifsportsjbd

www.pegham786.blogspot.com


Learn MS WORD  2007 in Word in 20 Minutes

MS Word 2007 Complete Training in 20 Min Urdu/Hindi With Tips And Tricks| Fun Territory | FunTechPK





Friday, January 24, 2020

ماحول کے اثرات اور جوانی۔۔۔اردو پیغام Urdu Pegham 786


ماحول کا اثر


ایک صاحب تھے جو شادی کی تلاش میں کہیں لمبے نکل گئے اور شادی کی عمر نکل گئی۔ آخر ایک لڑکی پسند آ گئی تو رشتہ بھیج دیا۔ لڑکی نے دو شرطیں رکھیں اور شادی پر تیار ھو گئی۔ پہلی یہ کہ ھمیشہ جوانوں میں بیٹھو گے۔ دوسرے یہ کہ ھمیشہ دیوار پھلانگ کے گھر آیا کرو گے۔ 

شادی ھو گئی۔ بابا جی جوانوں میں ھی بیٹھتے اور گپیں لگاتے۔ جوان ظاہر ھے صرف لڑکیوں کی اور پیار محبت کی ھی باتیں کرتے ھیں۔ منڈیوں کے بھاؤ سے انھیں کوئی دلچسپی نہیں ھوتی اور نہ ھی ایسے موضوعات سے انہیں کچھ لینا دینا۔ باباجی کا موڈ ھر وقت رومینٹک رھتا۔ گھر جاتے تو ایک جھٹکے سے دیوار پھلانگ کر گھر میں دھم سے کود جاتے۔ 

آخر ایک دن بابا جی کے پرانے جاننے والے مل گئے۔ وہ انھیں گلے شکوے کر کے اور گھیر گھار کے اپنی پنڈال چوکڑی میں لے گئے۔ اب وھاں کیا باتیں ھونا تھیں۔ یار گھٹنوں کے درد سے مر گیا ھوں۔  بیٹھ کر نماز پڑھتا ھوں۔ یار میرا تو وضو ھی نہیں رھتا۔  

۔ میری تو بھائی جان ریڑھ کی ھڈی کا مہرہ کھل گیا ھے ، ڈاکٹر کہتا ھے کہ جھٹکا نہ لگے۔ یار مجھے تو نظر ھی کچھ نہیں آتا ، کل پانی کے بجائے مٹی کا تیل پی گیا تھا۔ ڈرپ لگی ھے تو جان بچی ھے۔ بابا جی جوں جوں ان کی باتیں سنتے گئے توں توں ان کا مورال زمین پر لگتا گیا۔ جب ٹھیک پاتال میں پہنچا تو مجلس برخاست ھو گئی اور بابا جی گھسٹتے پاؤں کے ساتھ گھر کو روانہ ھوگئے۔ 

گھر پہنچ کر دیوار کو دیکھا تو گھر کی دیوار کے بجائے وہ دیوارِ چین لگی۔ ھمت نہ پڑی دیوار کودنے کی کہ کہیں بابے پھجے کی طرح چُک نہ نکل آئے۔ آخر ماڈل تو دونوں کا ایک ھی تھا۔ بابا جی نے کنڈی کھٹکھٹائی۔ کھٹ کھٹ کھٹ کھٹ۔ اندر سے بیوی بولی:
"اسی لیے بولا تھا کہ جوانوں میں بیٹھا کر۔ لگتا ھے آج بڈھوں کی مجلس اٹینڈ کر لی ھے اسی لئے ھمت جواب دے گئی ھے"۔ 

حاصل سبق:
انسان کبھی بھی بوڑھا نہیں ھوتا اس کی مجلس اسے بوڑھا کر دیتی ھے۔ ماھرین نفسیات لکھتے ھیں کہ معلم اسی لئے جلد بوڑھے نہیں ھوتے کہ وہ بچوں کی مجلس میں رھتے ھیں۔ یوں وہ ماحول ان پر ٹائم اینڈ سپیس کے اثرات کو نیوٹرل کر دیتا ھے۔ 

#جوانوں_کے_سنگ_رھیں,
#ھمیشہ_ینگ_رھیں----


Note**:To Support
Click LIKE and FOLLOW this website post.
And Subscribe By Entering your email if this post is helpful. Thanks!
Please Likeshare and comment  Support
Follow on Twitter. https://twitter.com/atifsportsjbd

www.pegham786.blogspot.com

Learn MS WORD  2007 in Word in 20 Minutes

MS Word 2007 Complete Training in 20 Min Urdu/Hindi With Tips And Tricks| Fun Territory | FunTechPK




Thursday, January 23, 2020

*پل صراط کی تفصیل*| Urdu Pegham 786| Pull Siraat


*پل صراط کی تفصیل*


جب آیت
*"یوم تبدل الأرض غیر الأرض و السماوات"*
نازل ہوئی تو
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم سے پوچھا کہ
"یا رسول اللہ جب یہ زمین و آسمان بدل دئیے جائیں گے تب ہم کہاں ہوں گے"؟

آپ صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا:

"تب ہم پل صراط پر ہوں گے
پل صراط پر سے جب گزر ہوگا
اس وقت صرف تین جگہیں ہوں گی
1.جہنم 
2.جنت
3.پل صراط"


رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا:
"سب سے پہلے میں اور میرے امتی پل صراط کو طے کریں گے."


*پل صراط کی تفصیل*

قیامت میں جب موجودہ آسمان اور زمین بدل دئے جائیں گے
اور پل صراط پر سے گزرنا ہوگا
وہاں صرف دو مقامات ہوں گے
جنت اور جہنم.


جنت تک پہنچنے کے لیے
لازما جہنم کے اوپر سے گزرنا ہوگا.

جہنم کے اوپر ایک پل نصب کیا جائے گا،
اسی کا نام" الصراط "ہے،
اس سے گزر کر جب اس کے پار پہنچیں گے
وہاں جنت کا دروازہ ہوگا،
وہاں نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم موجود ہوں گے
اور اہل جنت کا استقبال کریں گے.


یہ پل صراط درج ذیل صفات کا حامل ہو گا:

1- بال سے زیادہ باریک ہوگا.

2- تلوار سے زیادہ تیز ہو گا

3- سخت اندھیرے میں ہوگا،
اس کے نیچے گہرائیوں میں جہنم بهی نہایت تاریکی میں ہوگی.,
سخت بپهری ہوئی اور غضبناک ہوگی

4- گناہ گار کے گناہ اس پر سے گزرتے وقت مجسم اس کی پیٹھ پر ہوں گے،
اگر اس کے گناہ زیادہ ہوں گے
تو اس کے بوجھ سے اس کی رفتار ہلکی ہو گی،
اللہ تعالیٰ ہمیں اس صورت سے اپنی پناہ میں رکھے.
اور جو شخص گناہوں سے ہلکا ہوگا
تو اس کی رفتار پل صراط پر تیز ہوگی.

5- اس پل کے اوپر آنکڑے لگے ہوئے ہوں گے
اور نیچے کانٹے لگے ہوں گے
جو قدموں کو زخمی کرکے اسے متاثر کریں گے.
لوگ اپنی بد اعمالیوں کے لحاظ سے اس سے متاثر ہوں گے.

6- جن لوگوں کی بے ایمانی اور بد اعمالیوں کی وجہ سے ان کے پیر پهسل کر وہ جہنم کے گڑهے میں گر رہے ہوں گے
ان کی بلند چیخ پکار سے پل صراط پر دہشت طاری ہو گی.

رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم پل صراط کی دوسری جانب جنت کے دروازے پر کھڑے ہوں گے،

جب تم پل صراط پر پہلا قدم رکھ رہے ہوگے
آپ صلی اللہ علیہ و سلم تمہارے لیے اللہ تعالیٰ سے دعا کرتے ہوئے کہیں گے"
یا رب سلم، یا رب سلم"

لوگ اپنی آنکھوں سے اپنے سامنے بہت سوں کو پل صراط سے گرتا ہوا دیکھیں گے
اور بہت سوں کو دیکھیں گے
کہ وہ اس سے نجات پا گئے ہیں.
بندہ اپنے والدین کو پل صراط پر دیکهے گا
لیکن ان کی کوئی فکر نہیں کرےگا،
وہاں تو بس ایک ہی فکر ہو گی کہ کسی طرح خود پار ہو جائے.

روایت میں ہے کہ
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا قیامت کو یاد کر کے رونے لگیں،

رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے پوچھا:
عائشہ کیا بات ہے؟

حضرت عائشہ نے فرمایا: مجهے قیامت یاد آگئی،
یا رسول اللہ کیا ہم وہاں اپنے والدین کو یاد رکهیں گے؟
کیا وہاں ہم اپنے محبوب لوگوں کو یاد رکھیں گے؟

آپ صلى الله عليه وسلم نے فرمایا:
ہاں یاد رکھیں گے،
لیکن وہاں تین مقامات ایسے ہوں گے
جہاں کوئی یاد نہیں رہے گا
.(1) جب کسی کے اعمال تولے جائیں گے
(2) جب نامہ اعمال دیئے جائیں گے
 (3) جب پل صراط پر ہوں گے.


دنیاوی فتنوں کے مقابلے میں حق پر جمے رہو.
دنیاوی فتنے تو سراب ہیں.
ان کے مقابلہ میں ہمیں مجاہدہ کرنا چاہیے،
اور ہر ایک کو دوسرے کی جنت حاصل کرنے پر مدد کرنا چاہئے
جس کی وسعت آسمانوں اور زمین سے بهی بڑهی ہوئی ہے


Note**:To Support
Click LIKE and FOLLOW this website post.
And Subscribe By Entering your email if this post is helpful. Thanks!
Please Likeshare and comment  Support
Follow on Twitter. https://twitter.com/atifsportsjbd

www.pegham786.blogspot.com


Learn MS WORD  2007 in Word in 20 Minutes

MS Word 2007 Complete Training in 20 Min Urdu/Hindi With Tips And Tricks| Fun Territory | FunTechPK




Beauties of the World کچھ باتیں جن سے اللہ سخت ناراض ہوتا ہے| Urdu Pegham 786

*دنیا کی زینتیں:*


*دنیا کی زینتیں:*

1-       ماں اور باپ
2-       نیک اولاد
3-       نیک بیوی اور خاوند
4          - ہمدرد دوست

*آخرت کی زینتیں:*
1-       علم
2-       تقوی
3-       صدقہ
4-       حقوق العباد
*جسم کی زینتیں:*
1-       کم کھانا
2-       کم سونا
3-       کم بولنا
4-       کم ہنسنا
 *دل کی زینتیں:*
1-       صبر
2-       ذکر 
3-       شکر
4-       غور فکر
*ایمان کی زینتیں:*
1-       حیاء
2-       پاکیزگی
3-       سچائی 
4-       عدل
اللہ سبحانہ و تعالی آپ سب کو ان تمام زینتوں سے آراستہ فرمائے آمین

*کچھ باتیں جن سے اللہ سخت ناراض ہوتا ہے-*
1:        اولاد کو گالی دینا خصوصا بیٹی کو
2-       دل میں بغض رکھنا
3-       مہمان کو دیکھ کر منہ  بنانا
4-       آذان کے وقت کام میں مصروف رہنا
5-       ماں باپ کی عقل کو کوسنا
6-       نماز کے بعد دعا نہ مانگنا
7-       کھڑے ہو کر پانی پینا
*9 باتیں جو روزمرہ زندگی میں بہت فائدہ مند ہیں*
🍒 اگر خوشی چاهتے هو
تو وقت پر نماز ادا کرو
🍒 اگر چہرے کو پر رونق بنانا چاهتے هو تو تہجد پڑهو
🍒 اگر سکون چاهتے هو تو قرآن کی تلاوت کرو
🍒 اگر صحت چاهتے هو تو روزہ رکهو
🍒 اگر مصيبتوں کا حل چاهتے هو تو استغفار کرو
🍒 اگر برکت چاهتے ہو تو درود پڑهو
🍒 اگر مشکلات ختم کرنا چاهتے هو تو "لاحول ولا قوة إلا باللہ" پڑھو
🍒 اگر غموں سے نجات چاهتے هو تو دعا مانگو
🍒 اگر بغیر تهکاوٹ کے نیکیاں کمانا چاهتے هو تو اسے آگے بهیجو اور سمجهو یہ تمهارے لیے اور تمهار ے والدین کے لیے صدقہ جاریہ ے 🌹صبح خير🌹


Note**:    To Support
ویب سائٹ وزٹ کا شکریہ!
ساتھ ہی اس  ویب سائیٹ کی دائیں طرف سے
کےبٹن دبا دیں۔ اور اپنی ای میل بھی درج کر دیں۔
شکریہ!
دعا گو۔ایڈمن
Note**:
To Support
Click LIKE and FOLLOW this website post.
And Subscribe By Entering your email if this post is helpful. Thanks!
Please Likeshare and comment  Support
Follow on Twitter. https://twitter.com/atifsportsjbd

www.pegham786.blogspot.com

Learn MS WORD  2007 in Word in 20 Minutes