Monday, December 30, 2019

سوشل میڈیا پر اپنے جعلی اکاونٹ پر جو "ام المؤمنین" کے نام سے عربی زبان میں بنا رکھا تھا


"میریا شالوم" اسرائیلی فوج میں ایک خاتون سپاہی ہے۔
ایک دن شام کو اپنے گھر لوٹی اور شراب کی بوتل اٹھا کر پہلا گلاس بھر دیا۔۔۔۔۔!

پھر سوشل میڈیا پر اپنے جعلی اکاونٹ پر جو "ام المؤمنین" کے نام سے عربی زبان میں بنا رکھا تھا، پر پوسٹ لگائی؛

"کیا عمر ابن خطاب خلافت کے زیادہ حقدار ہیں یا علی بن ابی طالب....؟"

پھر اپنے گلاس سے چند گھونٹ حلق میں اتارے اور بے صبری سے کمنٹس کا انتظار کرنے لگی۔

پہلا کمنٹ عراق سے خضیر نے لکھا:
"یہ عمر ابن خطاب ہے کہ جس نے خلافت کو غصب کیا ہے اور اسکا مستحق نہیں ہے اور تم ناصبی ہو۔"

جواب میں سعودی عرب سے عبد الرحمن نے لکھا:
"یقینا عمر ہی اس کا حقدار ہے اور اے عراقی! اے رافضی! اے کافر! تم اہل سنت کے یہودیوں سے بھی بدترین دشمن ہو۔"

میریا شالوم مسکرائی اور خوشی سے جھومتے ہوئے شراب کا دوسرا گلاس بھی پی لیا۔

تیسرا کمنٹ عبد السمیع نامی مصری جوان نے پوسٹ کیا:
"میں چاہتا ہوں کہ اسکا جواب میں دوں۔ ہاں یہ عمر فاتح شیعہ اور فاتح مجوس ہیں۔"

یوں ایک دوسرے کو جواب دینے کا سلسلہ شروع ہوا اور شیعہ سنی ایک دوسرے کو گالیاں دینے لگے۔

میریا شالوم نے شراب کی بوتل کا ڈھکنا بند کیا اور فاتحانہ مسکراہٹ کے ساتھ اپنے بستر پر لیٹ گئی اور چند لمحوں بعد نیند کی پرسکون وادیوں میں جا چکی تھی۔۔۔۔!

مگر

اس لاحاصل بحث کے نتیجہ میں عراق، مصر اور شام کی پرامن آبادیاں خون کی ندیوں میں ڈوب چکی تھیں۔

(عربی پوسٹ کا ترجم


Sunday, December 29, 2019

استاد : اگر تمہارے پاس 86،400 روپے ہوں اور کوئی ڈاکو ان میں سے 10 روپےچھین کر بھاگ جائے تو تم کیا کرو گے؟



استاد : اگر تمہارے پاس 86،400 روپے ہوں اور کوئی ڈاکو ان میں سے 10 روپےچھین کر بھاگ جائے تو تم کیا کرو گے؟

کیا تم اُس کے پیچھے بھاگ کر اپنی لوٹی ہوئی 10 روپےکی رقم واپس حاصل کرنے کی کوشش کرو گے ؟؟ یا پھر اپنے باقی کے بچے ہوئے 86،390 روپےکو حفاظت سے لیکر اپنے راستے پر چلتے رہو گے؟

طلبا نے کہا : ہم 10 روپے کی حقیر رقم کو نظر انداز کرتے ہوئے اپنے باقی کے پیسوں کو حفاظت سے لیکر اپنے راستے پر چلتے رہیں گے۔

استاد نے کہا : تمھارا بیان اور مشاہدہ درست نہیں۔ میں نے دیکھا ہے کہ ذیادہ تر لوگ اُن 10 روپے کو واپس لینے کے چکر میں ڈاکو کا پیچھا کرتے ہیں اور نتیجے کے طور پر اپنے باقی کے بچے ہوئے 86،390 روپے سے بھی ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔

طلباء نے حیرت سے استاد کو دیکھتے ہوئے کہا: سر، یہ ناممکن ہے، ایسا کون کرتا ہے ؟

استاد نے کہا : یہ 86،400 اصل میں ہمارے ایک دن کے سیکنڈز ہیں۔

کسی 10 سیکنڈز کی بات کو لیکر، یا کسی 10 سیکنڈز کی ناراضگی اور غصے کو بنیاد بنا کر ہم باقی کا سارا دن سوچنے، جلنے اور کُڑھنے میں گزار کر اپنا باقی کا سارا دن برباد کرتے ہیں۔ یہ والے 10 سیکنڈز ہمارے باقی بچے ہوئے 86،390 سیکنڈز کو بھی کھا کر برباد کر دیتے ہیں۔

*باتوں کو نظرانداز کرنا سیکھیئے۔ ایسا نہ ہو کہ آپ کا کوئی وقتی اشتعال، ناراضگی آپ سے آپ کے سارے دن کی طاقت چھین کر لے جائے*۔
*معاف کریں, بھول جائیں اور آگے بڑھیں....*


Urdu Pegham| قومی اسمبلی ممبران کی تعداد اور تنخواہیںNo of Members of Pakistan National Assembly| Parliament Pay|

قومی اسمبلی ممبران کی تعداد اور تنخواہیںNo of Members of Pakistan National Assembly| Parliament Pay| 


بلوچستان اسمبلی ممبر کی تعداد 65 تنخواہ 125000
خیبرپختواہ اسمبلی ممبر کی تعداد 145 تنخواہ 150000
سندھ اسمبلی ممبر کی تعداد 168 تنخواہ 175000
پنجاب اسمبلی ممبر کی تعداد 371 تنخواہ 250000
قومی اسمبلی ممبر کی تعداد 342 تنخواہ 300000
سینٹ ممبر کی تعداد
104 تنخواہ 400000بلوچستان
125000×65=8125000×1297500000
سندھ
150000×145=21750000×12=261000000
خیبرپختواہ
175000×168=29400000×12=352800000
پنجاب
250000×371=92750000×12=1113000000
قومی اسمبلی
300000×342=102600000×12=1231200000
سینٹ ممبر
400000×104=41600000×12=499200000
ٹوٹل صرف تنخواہ 3,554,700,000
ہاؤس رینٹ گاڑی گھر کے بل اور ٹکٹ
بیرون ملک دورے اور رہائش
اس میں اسپیکر ڈپٹی اسپیکر وزراء وزیراعلی گورنرز وزیراعظم صدر کی تنخواہیں شامل نہیں ہیں ۔۔۔۔مختلف اجلاسوں کے اخراجات اور بونس ملا کر سالانہ خرچ 85ارب کے قریب پہنچ جاتا ہے۔اور اکثر یہ لوگ خود ٹیکس نہیں دیتے
*یہ معلومات جاننا آپ کا حق ہے۔**کیونکہ یہ سارا پیسہ آپ کا ہی ہے۔منقول


Word 2007 Complete Tips and Tricks Training 20 Min in Urdu





Note**:    To Support
ویب سائٹ وزٹ کا شکریہ!
ساتھ ہی اس  ویب سائیٹ کی دائیں طرف سے
کےبٹن دبا دیں۔ اور اپنی ای میل بھی درج کر دیں۔
شکریہ!
دعا گو۔ایڈمن
Note**:
To Support
Click LIKE and FOLLOW this website post.
And Subscribe By Entering your email if this post is helpful. Thanks!
Please Likeshare and comment  Support


کاہلی اور مایوسی کا علاج Remedy of laziness and hopelessness


* کاہلی اور مایوسی کا علاج *

 ڈاکٹر عمر عبد الکافی نے بتایا کہ ایک دن وہ ایک مسجد میں جمعہ کا خطبہ دے رہے تھے۔  نماز کے بعد ایک آدمی اس کے پاس آیا جس کے لمبے لمبے بالوں اور لمبی داڑھی تھی۔  حیرت کی بات یہ ہے کہ اس نے ظاہر کیا کہ اسے اپنے بارے میں بالکل بھی پرواہ نہیں ہے۔
 انہوں نے ڈاکٹر عمر سے کہا: "میں بہت سست ہوں ، بہت زیادہ نیند کے ساتھ۔ میں مشکل سے جاگتا ہوں ، میں صرف کھانے کے لئے جاگتا ہوں اور دوبارہ سوتا ہوں۔
 میں اپنے کام ، اپنے مستقبل ، اور ہر چیز کو نظرانداز کرتا ہوں اور مجھے کوئی پرواہ نہیں ہے۔  میرے بچے سمجھتے ہیں کہ میں ایک عجیب شخص اور بہت بورنگ ہوں۔
 مجھ میں جوش کی کمی ہے ، اور مجھے ہمیشہ مایوسی ہوتی ہے۔  مجھے کیا کرنا چاہئے براہ کرم میری مدد کریں۔ "

 ڈاکٹر عمر نے اسے ایک دن میں کم سے کم 100 مرتبہ "استغفر اللہ" کہہ کر اللہ سے معافی مانگنے اور ایک ہفتہ کے بعد اس کے پاس واپس آنے ، اس کا نتیجہ بتانے کے لئے کہا۔

 اس شخص نے کہا: "میں آپ کو بتا رہا ہوں کہ میں سست ہوں ، میں دن میں 15 گھنٹے سے زیادہ سوتا ہوں۔ میں اپنی دعاوں ، اپنے بچوں اور اپنے کاموں کو نظرانداز کر رہا ہوں ، اور آپ مجھے اللہ سے معافی مانگنے کا کہہ رہے ہو؟"

 ڈاکٹر عمر نے کہا:
 "آؤ بیٹا ، ہم گوشت اور خون ہیں۔ ہم انسان اپنے پروردگار کی نافرمانی کرنے اور گناہ کرنے کا انکشاف کرتے ہیں۔ یہ گناہ ہمارے جسموں پر بھاری ہوجاتے ہیں اور ہمیں سست بناتے ہیں۔ وہ ہمارے جوش و جذبے کو کم کرتے ہیں ، اور ہمیں سستی اور سختی کا درس دیتے ہیں۔  میرے مشوروں کو سنو اور اس کے نتیجے پر آپ حیران رہ جائیں گے۔ "

 6 دن کے بعد وہ شخص ڈاکٹر عمر کے پاس آیا ، اور اس سے کہا: "میں آپ کا ہاتھ چومنا چاہتا ہوں۔
 اب میں کبھی کبھی ایک دن میں 100 مرتبہ یا 400 بار یا 1000 بار استغفار کرتا ہوں۔
 اللہ نے میرے دل میں سرگرمی اور الہام پیدا کیا ہے۔  میں 7 گھنٹے سے بھی کم سوتا ہوں اور یہ میرے لئے کافی ہے۔  میں اپنے کام کی جگہ کی ہر سرگرمی میں خود کو شامل کرنے کی کوشش کرتا ہوں۔  میں نے ایک نئی شراکت داری پر اتفاق کیا ہے اور میں نے 4 دن سے بھی کم عرصے میں معاہدہ کرلیا ہے۔  ان دنوں میں کبھی بھی اپنی دعاؤں سے محروم نہیں ہوں ، اور میں اپنے بچوں کے ساتھ بہت قریب ہوگیا ہوں۔
 استغفار میرے لئے ایک محرک دواؤں ، جیسے انرجی ڈرنک ، بجلی کے چارج کی طرح بن گیا ہے۔ "

 استغفار ایسے ہاتھ کی طرح ہے جو انسان کو آگے بڑھاتا ہے۔  یہ ہمارے پروردگار کی طرف سے ایک طاقت ہے۔
 بالکل اسی طرح جیسے چھتری ہمیں سورج اور بارش سے بچاتی ہے۔  استغفار اس ہاتھ کی طرح ہے جو ہماری راہ میں آنے والی کسی بھی مشکل سے ہماری حفاظت کرتا ہے۔

 اپنی زندگی کی کسی بھی ناکامی ، یا جب آپ کو تکلیف ہو ، یا مایوسی ہو ، یا بیماری میں مبتلا ہو ، یا کسی پریشانی کے لئے استغفار کا استعمال کریں۔
 نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ایک ہی نشست کے دوران 70 سے زیادہ مرتبہ "استغفر اللہ" کہتے تھے۔

 استغفار کے ساتھ ہمارا پروردگار ہر طرح کی مشکلات سے ہماری حفاظت کرے گا۔
 مسلم اسکالرز نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ استغفار انسان کو ہر چیز میں کامیاب ہونے میں مدد دیتا ہے۔
 اب آپ کتنے خوش قسمت ہیں ، کیوں کہ کوئی آپ کی وجہ سے "استغفر اللہ" کہے گا۔  کیونکہ آپ نے یہ علم شیئر کیا ہے ، اور آپ نے اس نیکی کو کرنے میں رہنمائی کی ہے۔

 استغفار ہمارے لئے اللہ کی رحمت ہے۔
 اللہ ہمارے استغفار کو ہماری بیماری ، اور ہماری خوشی ، اور ہماری زندگی کو بہترین زندگی میں بدلنے کا شفا بخش بنائے۔
 آمین ...


مشتاق احمد یوسفی. مزاح نگاری


ایک مزاح نگار ایک جملے میں کتنا بڑا طنز کر سکتا ہے اس پیراگراف کے آخری جملہ میں دیکھیے:

داغ کا دستور تھا کہ جیسے ہی تازہ غزل ہوتی روشنائی خُشک ہونے سے پہلے اسے طوائف کے سپرد کر دیتے پھر وہ غزل حیدرآباد دکن سے شھر شھر کوٹھوں چڑھتی، زینہ بہ زینہ، سینہ بہ سینہ اور حسینہ بہ حسینہ دلی کے گلی کوچوں میں پہنچ جاتی.
مذکورہ کام جو پہلے طوائفیں کرتی تھیں یہ کام اب سوشل میڈیا کرتا ہے۔

(مشتاق احمد یوسفی)


مائیکل ہارٹ نامی ایک یہودی مصنف نے ایک کتاب لکھی " 100 اھم ترین شخصیات " اس کتاب پر اس نے 28 سال تحقیق کی


مائیکل ہارٹ نامی ایک یہودی مصنف نے ایک کتاب لکھی " 100 اھم ترین شخصیات " اس کتاب پر اس نے 28 سال تحقیق کی اور دنیا کی 
تاریخ میں آنے والی 100 اھم ترین اور موثر شخصیات کے بارے میں تحریر کیا

یہودی ھونے کے باوجود اس نے ھمارے پیارے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا نام ان اھم ترین شخصیات میں سر فہرست رکھا ۔

اس کتاب کی اشاعت کے بعد ایک روز جب وہ لندن میں ایک لیکچر دے رھا تھا تو
لوگوں نے شکایت کی کہ اس نے محمد ﷺ کو نمبر 1 کے طور پر کیوں درجہ دیا تھا؟

اس پر مائیکل نے کہا:
"نبی صلی اللہ علیہ وآله و آلہ سلم نے سن 611 میں مکہ کے وسط میں کھڑے ھو کر لوگوں سے کہا: 'میں اللہ کا رسول ہوں'.
اس وقت ان پر چار افراد ایمان لائے تھے جن میں ایک ان کا سب سے اچھا دوست ، ان کی بیوی اور دو لڑکے شامل تھے ۔

آج 1400 سال کے بعد مسلمانوں کی تعداد 1.5 ارب سے زائد ھو چکی ہے اور یہ سلسلہ یہاں رکا نہیں بلکہ اس میں روز بروز اضافہ ھورھا ھے جس سے ثابت ھوتا ھے کہ وہ جھوٹے نہیں تھے کیونکہ جھوٹ 1400 سال تک نہیں چلتا . نہ ھی کوئی 1.5 ارب لوگوں کو بیوقوف بنا سکتا ھے ۔

غور کرنے کی ایک اور بات یہ ھے کہ یہ اربوں مسلمان اپنے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی حرمت پہ اپنی جان قربان کرنے کو تیار ھیں یعنی تمام مسلمان ان کی شان میں گستاخی کرنے والے کو مرنے مارنے کیلئے ھر وقت تیار ھیں ۔

"کیا ایک بھی عیسائی ایسا ہے جو یسوع کے لئے ایسا کرنے کے لئے تیار ھو؟"
اس کے بعد پورے ھال میں خاموشی چھا گئی !
کسی کے پاس کوئی جواب نہ تھا
----------------------------


Word 2007 Complete Tips and Tricks Training 20 Min in Urdu







Note**:    To Support
ویب سائٹ وزٹ کا شکریہ!
ساتھ ہی اس  ویب سائیٹ کی دائیں طرف سے
کےبٹن دبا دیں۔ اور اپنی ای میل بھی درج کر دیں۔
شکریہ!
دعا گو۔ایڈمن
Note**:
To Support
Click LIKE and FOLLOW this website post.
And Subscribe By Entering your email if this post is helpful. Thanks!
Please Likeshare and comment  Support