Tuesday, November 12, 2019

مرد مسلمان ہر لحظہ ہے مومن کی نئی شان، نئی آنگفتار میں، کردار میں، اللہ کی برہان!Urdu Pegham Poem Mard e Momin


اللہ کی برہان, کردار میں, مرد مسلمان, نئی آن گفتار میں, ہر لحظہ ہے مومن کی نئی شان, mard e momin, allama iqbal, poem, zarb-e-kaleem


حضرت علامہ محمد اقبال رحمۃ اللہ علیہ
کے مجموعہ کلام " ضرب کلیم "
کی نظم "مرد مسلمان"





ہر لحظہ ہے مومن کی نئی شان، نئی آن
گفتار میں، کردار میں، اللہ کی برہان!
قہاری و غفاری و قدوسی و جبروت
یہ چار عناصر ہوں تو بنتا ہے مسلمان
ہمسایۂ جبریل امیں بندۂ خاکی
ہے اس کا نشیمن نہ بخارا نہ بدخشان
یہ راز کسی کو نہیں معلوم کہ مومن
قاری نظر آتا ہے ، حقیقت میں ہے قرآن!
قدرت کے مقاصد کا عیار اس کے ارادے
دنیا میں بھی میزان، قیامت میں بھی میزان
جس سے جگر لالہ میں ٹھنڈک ہو، وہ شبنم
دریاؤں کے دل جس سے دہل جائیں، وہ طوفان
فطرت کا سرود ازلی اس کے شب و روز
آہنگ میں یکتا صفت سورۂ رحمن
بنتے ہیں مری کار گہ فکر میں انجم
لے اپنے مقدر کے ستارے کو تو پہچان


Word 2007 Complete Tips and Tricks Training in Urdu





Note**:    To Support
ویب سائٹ وزٹ کا شکریہ!
ساتھ ہی اس  ویب سائیٹ کی دائیں طرف سے
کےبٹن دبا دیں۔ اور اپنی ای میل بھی درج کر دیں۔
شکریہ!
دعا گو۔ایڈمن
Note**:
To Support
Click LIKE and FOLLOW this website post.
And Subscribe By Entering your email if this post is helpful. Thanks!
Please Likeshare and comment  Support


No comments:

Post a Comment